• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کی پاکستانی کمیونٹی کو دہری شہریت کے نوٹیفکیشن پر مبارکباد

اوسلو (نمائندہ جنگ )ناروے میں سفیر پاکستان ظہیرپرویز خان نے پاکستان کی طرف سے دہری شہریت کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعداورسیز نارویجن پاکستانیوں کو مبارکباد کا پیغام دیا۔د شہریت کے نوٹیفکیشن کےاحوالے سے جنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےسفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے کہا کہ دوسری آن لائن کھلی کچہری کے موقع پر میں نے اپنے معزز اورسیز نارویجن پاکستانیوں سےوعدہ کیا تھا کہ دہری شہریت کا فیصلہ ہو چکا ہے اوراور اس کا نوٹیفکیشن آگیا ہے ۔ انہوں نےنارویجن پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے اور حکومت پاکستان نے ناروےمیں مقیم پاکستانیوں کا دہری شہریت رکھنےکا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کر دیا ہے۔دہری شہریت کے احوالے سے پاکستانی کمیونٹی کےرہنما عمیر حسن نے حکومت پاکستان اورسفیرپاکستان ظہیر پرویز خان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوںنے نوٹیفکیشن کےحوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کو آگاہی دی اور مبارک باد دی۔ ثمین بشیرشیخ نے کہا کہ دہری شہریت کےحوالے سے نوٹیفکیشن آنے کے بعداب منفی خبروں کا بازار ختم ہوناچا ہئے۔ پاک ناروے اتحاد ویلفیئر یونین کے صدر چوہدری نجیب اللہ وڑائچ نے دہری شہریت کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر حکومت پاکستان اور سفیر پاکستان ظہیرپرویز خان کا شکریہ ادا کیا اور خوشی میں اورسیز پاکستانیوں میں مٹھائیاں تقسیم کی ہیں۔ ناروے کی سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں اور صحافی برادری سمیت سینئر سیاسی رہنما شہزاد شیخ ،عامر ندیم، ملک علی اعوان ،خواجہ شہباز، آصف علی شاہ،مس ساجدہ ،مسلم لیگ (ن )ناروے کے چیف آرگنائزر نزیرخالد بٹ اور پاکستان مسلم لیگ(ن )ناروے کے صدر شاہد تنویر اور دیگرنےبھی دہری شہریت کے نوٹیفکیشن کے اجرا پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی ہے۔
تازہ ترین