• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو ماڈل بنایا جائیگا، ڈی ایس پی اعجاز قائم خانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کی جانب سے ناظم آباد نمبر 4میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے انچارج ڈی ایس پی اعجاز قائم خانی نے کہا ہے کہ اس برانچ کا ایک ماہ قبل چارج سنبھالنے کے بعد لائسنس حصول کے لیے آنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں اور تمام جگہوں پر مکمل رہنمائی کے لیے سائن بورڈآویزاں کروائے گئے ہیں ۔سینئر افسران ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس اور ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کی خصوصی ہدایت پر برانچ کو ہر لحاظ سے ماڈل بنایا جائے گا۔

تازہ ترین