• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کی کتاب ’ان فنشڈ‘ کے ہندی ورژن کی بکنگ کا آغاز ہوگیا

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ سےنام کمانے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی کے حالات و واقعات پر مبنی کتاب ’ان فنشڈ‘ کتاب ’ان فنشڈ‘ کے پری آرڈر (بکنگ) کا آغاز کردیا۔

اداکارہ نے رواں سال فروری کے مہینے میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں لکھی گئی کتاب ’ان فنشڈ‘ کوانگریزی زبان میں ریلیز کیا تھا۔ 

اس حوالے سے پریانکا چوپڑا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ میں اپنی کتاب ’ان فنشڈ‘ کی ایک ویڈیو شیئر کی۔


پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا کہ ’میری کتاب ’اَن فنشڈ‘ کے ہندی ورژن کی بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔اس کتاب کو خرید نے میں دلچسپی رکھنے والے اب پہلےسے بکنگ کرواسکتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’آپ ایمازون پر میری کتاب کا پری آرڈر دے سکتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کتاب ’ان فنشڈ‘ لانچ کی تھی جسے نیویارک کی بیسٹ سیلر کتابوں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کتاب میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے حالات و واقعات کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ کئی انکشافات بھی کیے ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز سماجی رابظے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرایک خصوصی اسٹوری شیئر کرتے ہوئےلکھا تھا کہ ’ابھی باقی ہے سفر‘، ساتھ ہی پریانکا لکھتی ہیں کہ ’جلد آرہا ہے‘ ۔ 

اس اسٹوری کو دیکھنے کے بعد یہ ظاہر ہو رہا تھا کہ شاید پریانکا اپنی کتاب ان فنشڈ کا ہندی ورژن بھی پیش کریں۔

تاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیاتھا۔

تازہ ترین