وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے سرگودھا میں موبائل کمپنی کی جعلی فرنچائز پر چھاپا مار کر 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سرگودھا کے خیام چوک پر کارروائی کی گئی، کارروائی میں موبائل فون کمپنی کی جعلی فرنچائز چلانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، لیپ ٹاپس، موبائل سمز اور 38 شناختی کارڈز برآمد کیے گئے۔
ملزمان کیش اکاونٹس اور بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے سادہ لوح افراد سے دھوکا کرتے تھے اور رقم ہتھیاتے تھے، ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔