• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اخبارجہاں کا کارکن شہزاد احمد اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ وہ جمعہ کی شب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی سے واپسی پر میٹرک بورڈ آفس کے قریب واقع اپنےگھر پہنچے تھے کہ گاڑی سے اُترتے ہی اُنہیں دو موٹرسائیکل پر سوار چار مسلح افراد نے روک لیا اور اُن کی چھوٹی صاحبزادی زینب پر پستول تان کر اُنہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل، نقد رقم اور بینک کے کارڈز سمیت قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔

تازہ ترین