• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر، 3 فیصد اضافہ

کراچی (نیوزڈیسک )تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے خام تیل کی پیدوار میں کٹوتی جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں جمعے کو تیل کی قیمتوں میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اوپیک پلس کی جانب سے اپریل میں تیل کی پیداوار نہ بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گذشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

برینٹ خام تیل (فیوچر) کی قیمت 2اعشاریہ 23ڈالر فی بیرل یا 3فیصد اضافے سے 68اعشاریہ 97ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین