• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈی اے کے 5ڈپٹی ڈائریکٹرز کوڈائریکٹرز لگادیاگیا

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے شعبہ انجینئرنگ کے5 ڈپٹی ڈائریکٹروں کو ان کے اپنے ہی پے سکیل میں ڈائریکٹر لگا دیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر علی ضیاءکو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایریا ڈویلپمنٹ سروسز ٹو لگادیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد حسن کوڈائریکٹر پی اینڈ ڈی لگا دیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ بلال فضل چغتائی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول لگا دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون سیفی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایریا ڈویلپمنٹ سروسز ون لگا دیا ہے ۔ڈائریکٹر ای اینڈ ایم ٹیپا کے طور پر کام کرنے والے مبین اصغر خان کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر الیکٹریکل اینڈ مکینکل ایل ڈی اے لگا دیا ہے۔
تازہ ترین