• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے منتخب نمائندے دشمنی پر اترے ہوئے ہیں، مصطفی کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی کشمکش میں کراچی کے نام نہاد "اپنے" نمائندے عہدے، مراعات اور پارٹی دفاتر کھلوانے کے مطالبات منظور کروانے کے بجائے کراچی کی متنازعہ مردم شُماری کو تسلیم کرنے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دلوا کر کراچی کی درست مردم شماری کا مطالبہ منظور کرواتے تو اہالیانِ کراچی شکر گزار ہوتے لیکن کراچی کا المیہ یہ ہے کہ حکومتی ایوانوں میں کراچی سے منتخب نمائندے کراچی دشمنی پر اترے ہوئے ہیں، کراچی کو چوروں نے نہیں بلکہ چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ جسکی وجہ سے عوام کا اعتماد اور امید شدید مجروح ہوئی ہے۔

تازہ ترین