• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ جنوبی افریقا سے قبل پاکستانی کرکٹرز کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ماہ کے آخر میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے دوران کچھ کھلاڑی کورونا ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے تھے ۔ کھلاڑیوں نے پاکستان ٹیم کے فزیو کلف سے رابطہ کیا تو انہوں نے ویکسین لگانے کا مشورہ دیا کیونکہ اس کے بغیر کوئی کھلاڑی جنوبی افریقا سفر نہیں کرسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین سے کھلاڑیوں کو کوئی منفی اثرات سامنے نہیں آئے۔21 دن بعد دوسری ڈوز لگائی جائے گی ۔ حکومت سندھ کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک کارڈ بناکر دیا ہے جس کی بنیاد پر وہ اپنے ملک میں دوسرا انجکشن لگوائیں گے۔کرس لین اور بین کٹنگ نے کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل پینل سے بات چیت کے بعد کراچی میں ویکسین لگوائی ہے۔ وہ غیر ملکی کھلاڑی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا وہ حسن علی ،حسین طلعت کے ساتھ کراچی کے ہوٹل میں ائسولیشن میں ہیں۔

تازہ ترین