• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا چارٹرڈ فلائٹ پر جائے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورے میں چارٹرڈ فلائٹ پر سفر کرے گی ۔ اخراجات پی سی بی ادا کرے گا۔ اس فیصلے کا مقصد کھلاڑیوں کو فلائٹ میں کورونا سے بچانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلےہفتے تک طے ہوگاکہ جنوبی افریقا اور زمبابوے ٹیم ایک ساتھ جائیگی یا علیحدہ ،امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں ایک ساتھ سفر کریں گی۔ قومی ٹیم 27مارچ کو ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے لئے جنوبی افریقا روانہ ہوگی ۔ پاکستان اور جنوبی افریقا ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کوالی فائر کا حصہ ہے ۔ 17اپریل کو قومی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی 20سیریز میں حصہ لینے کے لئے زمبابوے کے شہر بولا وایو جائے گی۔

تازہ ترین