• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، جنوبی کوریا کی سالانہ فوجی مشقوں کا آغازآج ہوگا

نیویارک(آئی این پی)امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان سالانہ فوجی مشقوں کا آغازآج پیر سے ہوگا، کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر 9 روزہ مشقیں چھوٹے پیمانے پر کی جا رہی ہیں۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتحادیوں نے کورونا وائرس کی صورتحال اور جزیرہ نما کوریا میں امن کے حصول کیلئے سفارتی کوششیں جیسے عوامل کا جائزہ لینے کے بعد فوجی مشقیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی سالانہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا ہمیشہ تنقید کرتا رہا ہے اور اسے اپنے خلاف جنگ کی ریہرسل قرار دیتا آیا ہے۔
یورپ سے سے مزید