• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں ظلم کے نظام کو حکمت سے بدلنا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ سو دفعہ وزیر اعظم بننے سے بہتر ہے کہ بھائی کو بھائی سے ملایا جائے اور نفرت کو محبت سے تبدیل کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں زبان، نسل، مذہب اور مسلک سے بالاتر ہوکر مظلوم کی آواز بنیں اور ظالم کا ہاتھ روکیں۔ پی ایس پی کا نظریہ قوم کو جوڑنے کا نظریہِ ہے، ہمیں ظلم کے نظام کو حکمت سے بدلنا ہے۔

تازہ ترین