میرانشاہ (نمائندہ جنگ) شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن کے علاقے نورک میں زیر تعمیر پٹرول پمپ کو بارودی مواد سےاڑادیا گیا نورک کے علاقے میں ہونیوالے دھماکے کی آوازدورتک سنی گئی ،عمارت کوشدیدنقصان ۔ ڈی پی او شفیع ﷲ خان کے مطابق نورک میں زیر تعمیر پٹرول پمپ میں نامعلوم تخریب کاروں نے بارودی مواد نصب کیا تھا ۔دھماکے کی آواز آواز دور دور تک سنی گئی ۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے پٹرول پمپ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ادھر قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیاہےکہ حکومت وزیرستان میں قیام من کو برقرار رکھنے اور قبائل کے مابین باہمی تنازعات کی حل کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او شفیع ﷲ گنڈاپور نے کہا کہ ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔