• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن سے گیلانی کی نااہلی درخواست جلد سننے کی استدعا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے سینیٹ انتخاب میں یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی۔

فوری سماعت کی درخواست فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے۔


درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو کیس مقرر کر رکھا ہے۔ مناسب ہوگا وقت ضائع کیے بغیر کیس کی فوری سماعت کی جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پہلی بار ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا۔

تازہ ترین