• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا مطالبہ کردیا


 پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نومنتخب سینیٹز یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تحقیقات مکمل ہونے تک روکے، الیکشن میں پیسے کو روکنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلا، الیکشن کمیشن اس کی تحقیقات کرے، الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کرے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شکر گزار ہیں کہ قومی اسمبلی کے ایوان نے عمران خان کو ووٹ دیا،  آج دوبارہ اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کیا۔

 فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم لوگوں کے ضمیر کے سودے کرتی ہے، یہ پتلی گلی سے دم دبا کے بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے ایک دن قبل یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر آئی، جس سے ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن والے کیوں اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہے تھے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز نے خود اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، الیکشن کمیشن سے گزارش ہے اس کیس کی جلد سماعت کرے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے دعوے آج غلط ثابت ہوئے۔

تازہ ترین