• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن، منال کا خواتین کیلئے حوصلہ افزا پیغام

پاکستانی اسٹار بہنوں منال خان اور ایمن منیب نے خواتین کو ایک حوصلہ افزا پیغام دیا ہے۔

خیال رہے کہ آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، جہاں تمام ہی اسٹارز اپنے اپنے زاویے سے خواتین کے لیے پیغامات دے رہے ہیں۔

ان ہی میں پاکستانی ڈرامہ کی نامور اسٹار بہنیں منال خان اور ایمن منیب بھی شامل ہیں جنھوں نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین کو ایک حوصلہ افزا پیغام دیا۔


فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے منال خان نے اپنے پیغام پر ایک جِف ویڈیو شیئر کی۔

اس میں دونوں بہنیں انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ اپنی اس پوسٹ میں منال خان کی جانب سے ایک پیغام دیا گیا۔

انھوں نے لکھا کہ ’ایسا کچھ بھی نہیں جو خواتین نہیں کرسکتیں‘ جبکہ یہ بھی لکھا کہ ’مضبوط رہیں ایک ساتھ‘۔


اس پوسٹ کو دونوں اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ انھیں خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

تازہ ترین