پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان سے متعلق یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ دونوں جڑواں ہیں مگر ان دونوں بہنوں کی عمر میں کتنا فرق ہے یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
اداکار بہنیں ایمن خان اور منال خان کی اداکارانہ صلاحیتوں سے تو ہر کوئی متاثر نظر آ تا ہے، دونوں کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ بھی لاکھوں میں ہے، جڑواں ہونے کے سبب اکثر عوام دونوں کو پہچاننے میں غلطی کر دیتے ہیں جس کا اعتراف کئی بار خود اداکارائیں بھی کر چکی ہیں۔
صف اول کی اداکارائیں ہونے کے سبب ایمن اور منال خان سے متعلق ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ اُن کی زندگی میں کیا چل رہا ہے اور اُن کی مصروفیات کیا ہیں۔
حال ہی میں چھوٹی بہن منال خان سے ایک انٹرویو لیا گیاجس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دونوں بہنیں جڑواں ضرور ہیں مگر اُن کی عمروں میں چند منٹوں کا فرق بھی ہے۔
انسٹا گرام پر وائرل انٹرویو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان خود سے اور اپنی بڑی بہن ایمن خان سے متعلق بتا رہی ہیں کہ اِن دونوں بہنوں کی عمروں میں 28 منٹ کا فرق ہے۔
منال خان کا انٹرویو میں کہنا ہے کہ ’دنیا میں ایمن پہلے آئی تھی، وہ ایمن سے 28 منٹ چھوٹی ہیں اور دنیا میں تاخیر سے آئی تھیں کیوں کہ شاید وہ بہت ڈھیٹ بچی تھیں۔‘