• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل مظلوم بننے کے لیے جھوٹ بول رہی ہیں، سیمی گریوال

بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ اور ٹاک شو ہوسٹ سیمی گریوال نے برطانوی شاہی خاندان کے رکن پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے اوپرا وینفرے کو دیئے گئے انٹرویو کے حوالے سے کہا ہے کہ انھیں میگھن کی کہی گئی باتوں پر یقین نہیں ہے۔ 

پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں سیمی گریوال نے کہا کہ میگھن خود کو مظلوم بناکر پیش کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس انٹرویو میں میگھن کے ساتھ پرنس ہیری بھی موجود تھے اور یہ برطانوی شاہی خاندان سے ایک برس قبل علیحدگی کے بعد ان دونوں کا پہلا مشترکہ انٹرویو تھا۔

سیمی گریوال بھی اوپرا وینفرے کی طرح اس قسم کے طویل ٹاک شو کرتی رہتی ہیں، جبکہ وہ متعدد انکشافات پر مبنی انٹرویوز بھی کرچکی ہیں۔

اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر ہینڈلر پر سیمی کا کہنا تھا کہ مجھے میگھن کے کسی ایک لفظ پر بھی یقین نہیں آرہا ہے، وہ جھوٹ بول رہی ہیں تاکہ خود کو مظلوم ثابت کرسکیں، مزید برآن وہ نسل پرستی پر مبنی کارڈ استعمال کرکے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں۔


انھوں نے کہا کہ اس انٹرویو کے بعد سے بہت سے لوگوں نے ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سیمی گریوال کے اس ٹوئٹ پر انٹرنیٹ صارفین نے ردعمل اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیمی، شاہی جوڑا آپ کو اگلی چائے پارٹی میں دعوت پر نہیں بلائے گا۔

ایک اور نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم میگھن اب کیا کریں کیونکہ وہ اپنے پورے انٹرویو میں سیمی کو ہم خیال نہیں بناپائی ہیں۔

تازہ ترین