• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، آئل فیلڈ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

ریاض(شاہدنعیم) یمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے گذشتہ روز مشرقی سعودی عرب کے علاقے الظہران میں راس تنورہ اور ایک گنجان آباد کالونی میں قائم تیل کی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ سعودی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے اتوار کے روز راس تنورہ بندرگاہ پر پٹرولیم کمپنی ʼآرامکوʼ کے ایک پٹرول اسٹیشن پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش کی مگر سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز اور عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ سعودی عرب کی میڈیاکے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے سمندر کے کنارے پر واقع تیل کی تنصیبات پر ڈرون طیاروں سے بھی حملے کی کوشش کی تاہم ڈرون طیارے کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی مار گرایا گیا۔

تازہ ترین