• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرمنلز نے بچوں کو بھی لوٹنا شروع کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں اسٹریٹ کرمنلز نے معصوم بچوں کو بھی لوٹنا شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے میں عوام کے ہجوم اور ٹریفک کی روانی کے باوجود موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے معصوم بچوں کو واردات کا نشانہ بنا ڈالا، زیب میڈیکل والی گلی میں موٹر سائیکل سوار دو افراد نے اسلحہ کے زور پر نو عمر بچے سے موبائل فون چھینا اور باآسانی فرار ہوگئے، فوٹیج میں واقعہ کے بعد نو عمر بچے کو خوف کے مارے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تھانہ بلال کالونی کی حدود میں نیو کراچی سیکٹر 5D شاہنواز فنگر چپس والی گلی میں ڈاکوؤں نے سات بچوں سے انکی جیب خرچ کی رقم لوٹ لی، ڈاکوؤں نے ریزگاری بھی نہ چھوڑی ایک بچی کا کان سے طلائی بالی بھی نوچ لی اور گلی میں کھڑے فنگر چپس اور ٹھیلے والوںسے بھی لوٹ مار کی

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کے ڈکیت انہتائی اطمینان اور پرسکون انداز میں بچوں سے لوٹ مار کرکے کر فرار ہو گئے۔

تازہ ترین