آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گیلانی کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست، سماعت آج ہوگی

اسلام آباد سے سینیٹ کا الیکشن جیتنے والے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت آج ہوگی، الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔

پی ٹی آئی نے کیس کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔

پی ٹی آئی کی جلد سماعت کی درخواست میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں، جس کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے۔

فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری کی دائر درخواست میں کہا گیا کہ پہلی بار ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا۔

قبل ازیں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کیا تھا۔

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید