• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں آگئیں۔ اس بار ان پر کسی بیان کی وجہ سے نہیں بلکہ لاپروائی برتنے کی وجہ سے تنقید کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ کنگنا رناوت کو ممبئی ایئرپورٹ پر بغیر ماسک کے دیکھا گیا جبکہ ان کے ساتھ موجود سیکیورٹی اہلکاروں سمیت ہر شخص نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔جس کے بعد اداکارہ کشور سمیت متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی جانے لگی۔

اداکارہ کی ایئرپورٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باوجود بھی انہوں نے ماسک کیوں نہیں پہنا ہوا۔

کنگنا رناوت کی لاپروائی پر بگ باس سیزن 9 کی کنٹسٹنٹ اور اداکارہ کشور مرچنٹ نے بھی رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عورت ہر وقت بغیر ماسک کے کیوں دِکھتی ہے؟۔


کشور مرچنٹ کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کنگنا رناوت پر تنقید کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور حال ہی میں اداکار رنبیر کپور بھی اس بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں۔

تازہ ترین