• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر آئی یو جے الیکشن میں تاخیر اور موجودہ باڈی کی مدت میں توسیع کی منظوری

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس الیکشن میں تاخیر اور توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے, آر آئی یو جے کی جنرل باڈی کا اجلاس منگل کو صدر عامر سجاد سید کی سربراہی میں ہوا ،مہمان خصوصی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس پر فخر ہے وہ صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے 17مارچ کو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیےقومی سطح کا سیمینار اسلام آباد میں کروایا جارہا ہے اور آئندہ ماہ کے اوائل میں ملک گیر تحفظ صحافت مارچ کآ اعلان کیا ہے، عامر سجاد سید نے کہا آر آئی یو جے ملازمتوں کے تحفظ کیلئے بلا امتیاز خدمت کرتی رہے گی،سنیئر صحافی سی آر شمسی نے کہا ہم آزادی صحافت اورصحافیوں کے روزگار کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔سنیئر صحافی فوزیہ شاہد نے کہا کہ آر آئی یو جے حقیقی معنوں میں صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، آر آئی یو جے کے قائم مقام سیکرٹری طارق علی ورک نے کہا کہ آج کے اجلاس پی ایف یو جے کے آئین کے آرٹیکل 11 کے رول 9 بی کے تحت بلایا گیا ہے اور اس رول کے تحت الیکشن میں تاخیر اور توسیع کی جا سکتی ہے، اجلاس سے علی رضا علوی، مبارک زیب خان، شہزاد چوہدری ، مائرہ عمران،عون شیرازی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر جنرل باڈی نے متفقہ طور پرراولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی موجودہ باڈی کی مدت میں جنوری 2022ء تک توسیع دینے کی منظوری بھی دی ۔
تازہ ترین