نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئیسکو پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
نیپرا کے مطابق جرمانہ نجی کمپنیوں کی انٹرکنکشن اسٹڈی کی منظوری میں تاخیر پر کیا گیا۔
نیپرا نے آئیسکو پر جرمانہ لگانے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکام نامہ کے مطابق انٹرکنکشن اسٹڈیز میں تاخیر کرنے پر کمپنیوں کے سابقہ ٹیرف لیپس کر گئے۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے آئیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ آئیسکو نیپرا اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔
نیپرا نے آئیسکو کو 15 روز میں جرمانہ نامزد بینک میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔