• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے کورونا مریضوں کی شناخت کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ  نے کورونا کیسز دریافت کرنے کا نیا اقدام  شروع کردیا۔

ابوظبی سے امارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے کورونا مریضوں کی شناخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تربیت یافتہ کُتےعوامی مقامات اور بڑے اجتماعات میں کورونا کیسز کی شناخت کرینگے۔ 


وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ کتے مشکوک کیس میں سونگھ کر کورونا مریضوں کی شناخت کریں گے۔ تربیت یافتہ کتوں کو فرانس کے مشہور ویٹرنری اسکول میں تربیت دی گئی ہے۔

تازہ ترین