آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امارات میں 84 ہزار 573 افراد کی کورونا ویکسینیشن، 3025 نئے مریض رپورٹ

متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 84 ہزار 573 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ 

نیوز ایجنسی کے مطابق امارات میں اب تک 58 لاکھ 46 ہزار 36 افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

امارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں1 لاکھ 95 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ 

وزارت صحت نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 25 نئے کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 662 ہوگئی۔


 متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 18 اموات ہوئیں۔ یوں ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 1ہزار 182 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت کے مطابق امارات میں 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 678 کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار 59 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید