• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں 2373 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص، 10 اموات ہوئیں، وزارت صحت

متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  2 ہزار 373 نئے کورونا کیسز سامنے آئے، جبکہ عالمی وباء سے متاثر 10 مریض انتقال کرگئے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امارات میں 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 19 ہزار 593 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ اس کے نتیجے میں 2 ہزار 373 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

اماراتی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ ملک  میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 705 ہوگئی ہے۔

امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے10 اموات ہوئیں، اس طرح  ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 1 ہزار 345 ہوگئی۔


وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 784 کورونا مریض صحتیاب ہوئے، جس کے بعد کورونا وائرس سےصحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 433 ہوگئی۔

تازہ ترین