• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کی کتاب ’ان فنشڈ‘ کا نیویارک کی عمارت پر بل بورڈ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلمیں ہی نہیں کتاب بھی عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔گزشتہ روز انسٹاگرام پر پریانکا نے نیو یارک کی 6 منزلہ عمارت پر آویزاں اپنی کتاب ’’ Unfinished ‘‘ کا بل بورڈ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔پریانکا نے انسٹاگرام پر تصویر کے ہمراہ ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی اور لکھا کہ نیویارک کی چھ منزلہ عمارت کے بل بورڈ پر Unfinished کو دیکھنا غیر حقیقی سا ہے، خواتین کے اس تاریخی ماہ کے جشن کے لیے خواتین کی آواز وں کو بلند کرنے پر خوشی ہوئی۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس بل بورڈ کو جو چیز اور خاص بناتی ہے وہ یہ کہ کتاب کی ریلیز کو آج ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے۔پریانکا کی پوسٹ پر مداحوں اور بولی وڈ کے متعدد اداکاروں کی جانب سے بھی انھیں سراہا جا رہا ہے۔ریتک روشن نے پوسٹ پر حیرت انگیز کہتے ہوئے خوشی کا اظہار تو وہیں اداکارہ دیا مرزا نے بھی متعدد ایموجی بھیجے۔

تازہ ترین