• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، مشیر وزیراعلیٰ سندھ اعجاز جاکھرانی کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ نے مشیر وزیر اعلیٰ سندھ اعجاز جاکھرانی کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج کردی ہے۔معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت عدالت عظمیٰ نے وکیل صفائی سے پوچھا کہ آپ نے سندھ ہائیکورٹ میں حقائق کیوں چھپائے،اس بنیاد پر آپکو کیسے ریلیف دیا جائے،اگر آپکو ریلیف چاہیے تو نیب کا ادارہ اور قانون طریقہ کار موجود ہے۔

تازہ ترین