• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن کے پہلے 50 دن، اہم وعدوں پر کہاں کھڑے ہیں

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے آب و ہوا کی تبدیلی سے لے کر امیگریشن ریفارم تا کورونا وائرس وبائی مرض تک ہر چیز پر تیز رفتار کاروائی کا وعدہ کرتے ہوئے اپنے عہدے کے پہلے 100 دن کیلئے ایک جری ایجنڈا پیش کیا تھا ۔ ان کے عہدے کے 50روز مکمل ہوگئے ہیں جیسا کہ ان کی انتظامیہ کی نظر بڑے سنگ میل پر ہے یعنی 1.9 ٹریلین ڈالرز کی کورونا وائرس امدادی پیکیج کی حتمی کانگریسی منظوری۔ اس بل میں لاکھوں امریکیوں کو براہ راست ادائیگی اور وائٹ ہاؤس کو بائیڈن کے بیشتر انتخابی مہم کے وعدوں جیسے کہ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے اور مزید امریکیوں کو ویکسین کی فراہمی میں مدد کیلئے رقم شامل ہے۔

تازہ ترین