کراچی(این این آئی)سول پٹیشن کی سماعت کل(جمعہ)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی۔اس ضمن میں عدالت عظمی نے سماعت کیلئے درخواست گزار اور مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ درخواست گزارنے سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے لائنزایریا کے بڑے کمرشل پلاٹوں کے ریفرنس میں تین ملزمان کی پلی بارگین کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ سپریم کورٹ کی سماعت میں درخواست گزار ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔