• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ عالم اسلام میں کبھی امن قائم نہیں ہونے دیگا، حامد موسوی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں کا کھرا امریکہ سے ملتا ہے، انکل سام صیہونی مفادات کی تکمیل تک عالم اسلام میں کبھی امن قائم نہیں ہونے دے گا ،امن پسند قوتیں اور کمزور اقوام شیطان بزرگ کے ہتھکنڈے روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔ جڑواں شہروں میں پولیس جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ لمحہ فکریہ ہے۔ ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25رجب کو یوم شہادت امام موسیٰ کاظمؓ کے موقع پر مجلس باب الحوائج سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکا جائے ، اسلام نے وجود فاطمیہ کے ذریعے خواتین کو عزت و حرمت کی معراج بخشی، بزدل دہشت گرد دین و وطن کے پرستاروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔سوویت یونین کو گرانے کیلئے جنگجوؤں کی نرسریاں امریکہ نے خود تیا ر کیں اپنا مقصد پورا ہونے پر اس نے دہشت گردی کے بیج پوری دنیا میں پھیلا دیئے، پھر انہی دہشت گردوں کا نام استعمال کرکے اسلام پر تنگ نظری اور تشدد کا لیبل تھوپ دیا۔ دریں اثناءحضرت امام موسیٰ کاظم کایو م شہادت راولپنڈی ریجن میں بھی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔اس موقع پر جلوس تابوت برآمد ہوئے اور مجالس عز ا کا انعقاد کیا گیا۔راولپنڈ ی میں مرکزی جلوسِ تابوت چوہڑ ہڑپال میں سید غلام حیدر شاہ کاظمی، سیدعمران حسین نقوی اورسیدانوارحسین شاہ کی رہائشگاہ سے برآمد ہوا۔
تازہ ترین