وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکھوں کو کرتار پور آنے سے روکنا نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فاشسٹ سوچ ہے۔
ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حکومت اور وزیرِ اعظم کی فاشسٹ سوچ نے فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی رواداری کی کمی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرتار پور تنوع، رواداری کی روشن مثال ہے، سکھ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کی یک جہتی کی علامت ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مذہب پر عمل کرنے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے۔