• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے دو چار بم گرائے لیکن حاصل کچھ نہیں ہوا: اُدت راج

اُدت راج—فائل فوٹو
اُدت راج—فائل فوٹو

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اُدت راج نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ایک بیان میں اُدت راج نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد امریکا سمیت ساری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مان لیں کہ ہم نے دو چار جگہ پر بم گرائے بھی ہیں لیکن اس سے ہم نے حاصل کچھ نہیں کیا۔

کانگریس رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ جب آج دنیا میں کوئی بھارت کی حمایت نہیں کر رہا تو بتایا جائے کہ 40 ارکانِ پارلیمنٹ کو غیر ملکی دوروں پر بھیجنے سے کیا حاصل ہو گا؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید