• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف کامیابی نواز شریف کی ہدایات سے ملی: ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف معرکے میں کامیابی نواز شریف کی ہدایات سے ملی۔

لاہور میں اپنے حلقۂ انتخاب میں خطاب کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں کامیابی ٹیم ورک سے ملی ہے مگر ہدایات صدر ن لیگ میاں نوازشریف کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف مسلح افواج کے سربراہوں کی مشاورت سے فیصلے کر رہے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ مسلح افواج نے اپنے جذبے سے بھارت کو عبرت ناک شکست دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید