ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت کے نامزد امیدوار مرزا محمد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اعتماد کرنے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔
سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حکومتی امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔
ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ مرزا آفریدی کے نام کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف بلوچستان اور دوسری جانب فاٹا کو ایوان بالا میں نمائندگی دی گئی ہے، تحریک انصاف پورے ملک کی جماعت ہے اور تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔
ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ سینیٹ میں کل ان شاء اللّٰہ ہماری جیت ہوگی۔