• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا شوہر نک جونس کے ہمراہ آسکرز کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتی نظر آئینگی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار ہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر گلوکار نک جونس رواں برس آسکرز کے اسٹیج پر میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے نظر آئیں گے۔مقبول جوڑی15مارچ کو منعقد کیے جانے والے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈ میں 93ویں اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کرے گی۔ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے آسکرز ایوارڈ میں بطور میزبان شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اداکارہ نے اپنی ویڈیو پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا میں آسکرز کی نامزدگیوں کا اعلان کرسکتی ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پیر کو آسکرز کی ہونے والی نامزدگیوں کے اعلان سے متعلق کافی پر جوش ہوں۔ پریانکا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کے لیے نامزدگیوں کے اعلان کا وقت اور یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔

تازہ ترین