• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے ٹوئٹر کی رفتار کم کردی، مکمل بندش کی دھمکی

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر کی رفتار کو کم کررہا ہے، ماسکو کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پابندی کے شکار مواد کو ہٹانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے وہ اس کیخلاف جوابی اقدام اٹھا رہا ہے، روسی حکومت نے ٹوئٹر کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اس نے ان کے مطالبات پورے نہیں کئے تو وہ اسے مکمل طور پر بھی بند سکتے ہیں۔ امریکی کمپنی ٹوئٹر اور پیوٹن حکومت کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب ٹوئٹر نے مظاہروں سے متعلق پوسٹ نہیں ہٹائی جس میں بچوں کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دی گئی تھی۔ اس معاملے پر ٹوئٹر کا رد عمل فوری طور پر نہیں آیا ہے۔
تازہ ترین