• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سینیٹر عبدالحسیب خان کا ملک بھر میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز سے متعلق اہم سوال

سابق سینیٹر عبد الحسیب خان سی ای او کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر نے سوال اُٹھایا ہے کہ پورے پاکستان میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ وہاں کام کیا ہورہا ہے۔

کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میں تقریب سے خطاب میں سابق سینیٹر عبد الحسیب خان نے کہا کہ ہمارا اسٹاف عبادت سمجھ کر اپنے فرائض ادا کررہا ہے۔

عبد الحسیب خان نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ہر ٹیچر انفرادی توجہ دیتا ہے، اسپیشل بچوں کو والدین کا بھی قبول نہ کرنا تکلیف دہ عمل ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس طرح کے والدین کے فیملی کاؤنسلنگ کا شعبہ بھی قائم کیا ہے۔

تازہ ترین