• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت پر فلم کی کہانی چوری کرنے کا الزام

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت پر مصنف اشیش کول نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے آنے والی فلم کے لیے ان کی لکھی ہوئی کہانی چوری کی ہے۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی مصنف اشیش کول نے الزام عائد کیا ہے کہ کنگنا رناوت نے اپنی نئی آنے والی فلم ’مانیکرنیکا رٹرنز: دی لیجینڈ آف دیدا‘کی کہانی اُن کی کتاب ’دیدا: دی وارئیرکوئین آف کشمیر‘ سے چوری کی ہے۔

مصنف اشیش کول نے کہانی چوری کرنے پر کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے، ایف آئی آر کنگنا رناوت اور فلم ’مانیکرنیکا رٹرنز: دی لیجینڈ آف دیدا‘ کے دیگر ٹیم ممبران کے خلاف درج کی گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق مصنف اشیش کول نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کے پاس اُن کی کتاب ’دیدا: دی وارئیرکوئین‘ کے کاپی رائٹس موجود ہیں اور اداکارہ نے ان کی کہانی چوری کی ہے۔

اشیش کول نے  ایف آئی آر میں اداکارہ کی بہن اور منیجر رنگولی چندل اور فلم ساز کمال جین کا نام بھی درج کروایا ہے۔

مصنف نے اپنے بیان میں کہا کہ آج، میں اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جارہا ہوں جوکہ وائٹ کالر کرائم کے خلاف ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مصنف کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو اقتدار میں ہیں اور جن کے پاس پیسے کی طاقت ہے وہ قانون کو اپنی گرفت میں لیے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایک عام آدمی نظرانداز ہوتا ہے اور اسے ان مشہور اور نامور لوگوں کے خلاف پولیس سے مدد نہیں مل سکتی۔

مصنف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ایسے خیالات کی کوئی اہمیت نہیں ہے مگر یہی خیالات قانون نافذ کرنے والوں اور پولیس کے عام شہریوں کی جانب سے مشہور شخصیات کے خلاف غیر مددگار رویے سے سچ ثابت ہوئے ہیں۔

تازہ ترین