• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا خاندان عدالت میں پیش

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے گرفتار ہونے والے جعلساز خاندان کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

پولیس نے شادیاں کرکے جعلسازی کرنے والے 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جن میں دولہا عبادالرحمان، ماں ثمینہ، باپ نعیم الرحمان اور بھائی تنزیل الرحمان شامل ہیں۔

عدالت نے چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے فراڈ کا انکشاف کیا تھا، دولہا بارات لیکر پہنچا تو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ جعلساز خاندان نے لڑکی والوں سے شادی کی تیاری کے نام پر 50 ہزار مانگے جس کے بعد لڑکی کے بھائی کو گروہ پر شک ہوا، لڑکی کے بھائی نے معلومات حاصل کیں تو خاندان کا کریمنل ریکارڈ سامنے آیا۔ 

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار جعلساز خاندان کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پوليس کے مطابق ایک بھائی حمود الرحمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تازہ ترین