• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے میرا بھائی واپس چاہیے، بہن سشانت سنگھ


بھارت کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداح ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں اقربا پروری سے متعلق آواز اٹھارہے ہیں، جس کی حمایت میں ان کی بہن پریانکا بھی بول پڑی ہیں۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی موت سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری موجود ہے، اگر آپ صحیح ٹیلنٹ کو جان بوجھ کر آگے آنے نہیں دیں گے تو مسائل پیدا ہوں گے اور انڈسٹری کا پورا اسٹرکچر بیٹھ جائے گا۔

تاہم اب سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا اپنے بھائی کے موقف اور اس کے مداحوں کی حمایت میں سامنے آگئیں۔


ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ’بالی ووڈ کا انکار کریں۔‘

پریانکا نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ ’مجھے میرا بھائی واپس چاہیے۔‘

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کا یہ ٹوئٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اداکار کے مداح سوشل میڈیا پر #SayNoToBollywood کی ٹرینڈنگ میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ برس 14 جون کو ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

تازہ ترین