• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت سنگھ راجپوت کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو نقادوں کی جانب سے ان کی بہترین اداکاری دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹول ایوارڈز برائے سال 2021 سے نوازا گیا ہے، اس حوالے سے ایوارڈز کی تقریب ہفتے کی شب منعقد ہوئی۔ 

گزشتہ برس جون میں اپنے گھر پر خودکشی کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2008 میں ٹی وی شو ’کِس دیش میں ہے میرا دل‘ سے کیا تھا، اور پھر زی ٹی وی کا ڈرامہ (سوپ اوپیرا) پووترا رشتہ میں مرکزی کردار انکیتا لوکھنڈے کے مقابل کیا تو سشانت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے اور انکا نام گھر گھر میں جانا جانے لگا۔

جس کے بعد انھوں نے ٹیلی ویژن انڈسٹری کو چھوڑ کر ہندی فلموں میں اپنا سکہ آزمانے کا قصد کیا، اور 2013 میں انھوں اپنا بالی ووڈ ڈیبیو ’کائی پو چے‘ سے کیا جس کے بعد انھوں نے کئی رولز ادا کرکے پرستاروں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔


دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹول ایوارڈز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے تحریر کیا کہ جس لگن اور عزم و ہمت سے آپ نے کامیابیاں حاصل کیں اس پر آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کو نقادوں کی جانب سے بہترین اداکار کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جتینے پر مبارکباد دیتے ہیں اور آپکی کمی محسوس کرتے ہیں۔

تازہ ترین