تہران(جنگ نیوز )بحیرہ روم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایران کے بحری جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی تاہم خوش قسمتی سے عملہ محفوظ رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی جہاز رانی کی سرکاری کمپنی کا ایک بحری جہاز ’’ شہرِ کرد‘‘ بحریہ روم میں اپنی منزل کی جانب روان دواں تھا کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا، دھماکے سے جہاز کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی تاہم آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔ایران کی وزارت شپنگ کے ترجمان علی گیاسیان نے بتایا کہ دھماکے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز مرمت کے بعد یورپ سے واپس آرہا تھا۔ دہشت گردی حملے میں بحری جہاز کا عملہ محفوظ ہے تاہم آگ لگنے سے جہاز کے ایک حصے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔