• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کی ماحول دوست کوششوں کا اعتراف

عالمی ادارہ ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی ماحول دوست کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پاکستان تین طرح سے اپنے مستقبل کو سرسبز کررہا ہے، پاکستان 2030 تک 60 فیصد بجلی قابل تجدید وسائل سے حاصل کرے گا، درخت لگانے کا عمل شروع کرکے جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان گرین اسپیس میں سرمایہ کاری کررہا ہے،   اب تک گرین اسپیس میں180 ملین ڈالرکے سرمایہ کاری حاصل کرلی۔

ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پاکستان نے 15 نئے نیشنل پارک بنائے، 500 ملین ڈالر کے گرین یورو بانڈ لانچ کیے۔

کہا گیا کہ پاکستان جلد اپنے گرین اسپیس کو مالیاتی ویلیو دے گا، کورونا کی وبا اور ماحولیاتی تغیر نے ہماری زندگیوں کو خطرات سے دوچار کررکھا ہے، 10 لاکھ جانور اور زمینی حشرات بقا کے رسک پر ہیں۔


ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق ہمیں قدرت کے ساتھ اپنے تعلق پر دوبارہ سوچنا ہوگا، نیچر اکانومی میں سرمایہ کرکے2030 تک395 ملین ملازمتیں پیدا کی جاسکتی ہیں،

ویڈیو میں ورلڈ اکنامک فورم دنیا کے دیگر ممالک سے سوال کرتا ہے کہ آپ کا ملک گرین مستقبل بنانے میں کیا کررہا ہے؟

تازہ ترین