• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت بھی بلین ٹری سونامی منصوبے کی معترف

حکومت برطانیہ نے پاکستان کے10 ارب درخت سونامی کے اقدام پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدام کی ہاؤس آف لارڈز کے اجلاس میں تعریف کی ہے۔


ممبر ہاؤس آف لارڈز نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر قیادت دکھا رہا ہے۔

ہاؤس آف لارڈز میں  برفانی چیتے اور انڈس ڈولفن کے تحفظ کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کوششوں کو بھی موثر قرار دیا گیا ہے۔

وزیر ماحولیات برطانیہ لارڈ گولڈسمتھ آف رچمنڈ پارک نے کہا کہ  10ارب درخت پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، دنیا شجرکاری کی اس مہم سے بہت کچھ سیکھ اور اسکی تقلید کر سکتی ہے۔

تازہ ترین