• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سیاحت کے سب سے بڑے شوقین ہیں: زلفی بخاری

معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سیاحت کے شوقین وزیراعظم عمران خان ہیں۔

آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پر مجھے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میوزیم ملک کو پیسہ بنا کر دیتے ہیں جبکہ پاکستان میں ایسی سوچ نہیں، ہم لاہور میوزیم کو آرکیالوجی کے تحت کریں گے، بورڈ تشکیل دیں گے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ ٹیکسلا میوزیم خوب صورت میوزیم ہے جہاں بدھا کی باقیات موجود ہیں، سعودی عرب اور قطر ہمارے میوزیم پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد، کالاش، پشاور میں بھی عالمی معیار کے میوزیم بنائے جائیں گے ، کورونا کے دوران کامرس انڈسٹری کے لیے حکومت نے بہترین اقدامات کیے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہم موسم سرما کے دوران سیاحت کو فروغ دینے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، چترال ایک قدرتی سیاحت کا مقام ہے اسے نکھارنے کے لیے کام کر رہے۔

تازہ ترین