• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات ووٹ مسترد ہونے کیخلاف اپوزیشن عدالت نہیں جاسکتی، مرزا آفریدی


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا کہنا ہے کہ سات ووٹ مسترد ہونے کے خلاف اپوزیشن عدالت نہیں جاسکتی، جن سینیٹرز نے قواعد کی خلاف ورزی کی، لگتا ہے انہیں گیلانی پسند نہیں تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری جیت وزیراعظم عمران خان، فاٹا، خیبر اور پاکستان کی جیت ہے، کوشش ہے آنے والے دنوں میں فاٹا کے لیے اچھی قانون سازی کروں۔


مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ آرٹیکل 69 کی شق نمبر 7 کے مطابق اپوزیشن کورٹ نہیں جاسکتی، واضح طور پر کہا گیا کہ نام کے آگے مہر لگانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کی نشاندہی پر ترقیاتی فنڈ تقسیم ہوگا۔

تازہ ترین