• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرزا محمد آفریدی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا


مرزا محمد آفریدی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اُن سے حلف لیا۔

حکومتی اتحاد کے امیدوار مرزا آفریدی پوزیشن کے مشترکہ امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کے 44 ووٹوں کے مقابلے میں 54 ووٹ لےکر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی 98 ووٹ ڈالے گئے اور کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حلف اٹھانے کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین