• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا بشار الاسد کی اہلیہ کے خلاف عدالتی کارروائی پر غور

لندن (جنگ نیوز )شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ اور ملک کی خاتون اول "اسماء الاسد" کی برطانوی شہریت چھن جانے کا اندیشہ ہے۔ لندن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں 45 سالہ اسماء کے خلاف غائبانہ عدالتی کارروائی عمل میں آ سکتی ہے۔ شامی خاتون اول کے خلاف الزامات کا خلاصہ یہ ہے کہ انہوں نے "10 برس کے دوران دہشت گرد کارروائیوں پر اکسایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی"۔ اس کے سبب جاری خانہ جنگی میں اب تک 5 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

تازہ ترین